09 May 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کیسز میں عدالت میں پیشی کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ۔
واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی پر اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات درج ہیں، پرویز الہٰی اس سے پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں رہ چکے ہیں۔