09 May 2024
(ویب ڈیسک) سیکرٹریٹ کی بسوں کا روٹ آج تبدیل کر دیا گیا ۔
وکلاء پولیس تنازعہ کے باعث سیکرٹریٹ کی بسوں کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔ سیکرٹریٹ بسیں آج جیل روڈ روٹ استعمال کریں گے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سیکرٹریٹ بس کا داخلہ مال روڈ پر بند کر دیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کوئی بھی بس آج مال روڈ پر نہیں جائے گی اور سیکرٹریٹ ملازمین کو متبادل راستوں سے دفتر اور گھروں تک پہنچایا جائے گا۔