09 May 2024
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی آفیسر نے وکلا کی گاڑیوں کے احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگائی، سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔
پولیس نے کسی بھی قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں واٹر کینن پہنچا دی۔