اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے، بانی پاکستان نے کہا قوم کیلئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بچوں میں غذائی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا، پاکستان میں بچوں کا سکول سے باہر ہونا تشویشناک ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے ہیں جو چیلنج ہے، پاکستان تعلیم کے سیکٹر میں کام کر رہا ہے، دانش سکولوں میں غریب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانیں قربان کیں، دہشت گردی ملک کے لئے بڑا چیلنج ہے، 10 ہزار سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار نجی تعلیمی اداروں سے بہتر بنایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے 2018 کے درمیان پنجاب میں جبری مشقت کا خاتمہ کیا گیا، بچوں سے مشقت کرانے والے والدین کو بچوں کی تعلیم کیلئے رقم دی، قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کئی چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 45 ہزار بچوں کو میرٹ یا سکالر شپس دی گئیں، جنوبی پنجاب میں لڑکیوں کیلئے زیورتعلیم پروگرام شروع کیا، پنجاب میں بڑی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں لایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے