اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاک سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ہے، پاکستان آنے والے سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا ہر دور میں قابل اعتماد برادر ملک ہے،  پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقادخوشحالی کی نوید ہے، 30 سعودی کمپنیوں کے 50 رکنی وفد کی آمد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان سے لگاؤ کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان براہ راست ایگریمنٹ خوش آئند امر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے