اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی محمد عدیل خان کو فیروز والا اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر لاہور وجیہہ ثمرین کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی کو گوجرانوالہ اور فاروق احمد کو بورے والا سٹی تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر کو سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ محمد زوہیب شفیع کو شاہ پور جبکہ انعم صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ  لگایا گیا ہے۔

اقراء مبین اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف طارق شبیر شیخوپورہ تعینات، محمد اظہر طارق اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف جبکہ محمد اقبال اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں مقرر ہو گئے۔

فیاض فرید اسسٹنٹ کمشنر خان پور، محمد احمد خان کا اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور جبکہ عطیہ عنایت مدنی کو اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات کر دیا گیا، اسی طرح وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر چکوال بلال زبیر کو گجرات، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیصل آباد عمران رفیق کو جھنگ اور اورنگ زیب گورایہ کو اے سی فیصل آباد صدر مقرر کر دیا گیا۔

محکمہ سروسز نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی شمس الرحمٰن کو اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے