اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قرضوں کا بوجھ ہے، ٹیکس کی کلیکشن بہت بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان پر قرضوں کا بڑا بوجھ ہے، ٹیکس کی کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے افسروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہو گی جن کی کارکردگی خراب ہے یا جن کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹس اور ایف بی آر کے ان پٹ کے مطابق سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے، پاکستان آج مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے، ہم قرضے لینے پر مجبور ہیں، پاکستان پر قرضوں کا بڑا بوجھ ہے، قرضوں کی ادائیگی کا حجم سب جانتے ہیں، ہمسایہ ممالک ہم سے بہت آگے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے، جزا اور سزا کے عمل سے قومیں بنتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 2700 ارب روپے کے کلیمز سے متعلق قانون بن چکا ہے، ٹریبونل ممبران میں اچھے لوگ ہیں تو ان کو عزت دیں گے ورنہ گھر بھیج دیں گے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا فرق پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، 750 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ہڑپ کئے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی غلطی دیانتداری سے ہوئی ہے تو اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے، اقوام عالم میں آج ہماری وہ حیثیت نہیں جو پاکستان کی ہونی چاہئے، پاکستان کی قوم ایک عظیم قوم ہے، فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے سب کو ملکر ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے پاکستان کے قیام کیلئے جانیں قربان کیں، ٹریک اینڈ ٹریس کا جو سسٹم شروع کیا گیا ہے وہ بہترین ہے، ٹریک اینڈ ٹریس جیسے سسٹم لگانا قوم کی خدمت ہے ایسے ملک چلتے ہیں، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب ملکر پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، 24 کھرب روپے کھائے جارہے ہیں اور صرف 9 ارب روپے خزانے میں جمع ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قابل افسروں کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی، محنت کریں گے تو ہندوستان کیا ہندوستان کے باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے، بھرپور لگن سے کام کریں گے تو ہم بہت آگے جائیں گے، باتوں سے کچھ نہیں ہو گا ہمیں عملی میدان میں اقدامات کرنا ہوں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، ہمیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کرنا ہو گا، غلطیاں ہر جگہ سے ہوں گی لیکن انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، خطا کار شخص ہوں لیکن گورننس میں ہمیشہ کوشش کی کہ قوم کی خدمت کروں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے