اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

05 May 2024
05 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہویہ کوریا کے سفیر پارک کیجن نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ  پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی اشتراک کار پر اتفاق اور دو نوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے ،کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے، جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں، جدید زراعت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کوریا سے تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔

کورین سفیر  پارک کیجن نے  مریم نواز کو پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ  پنجاب کا  منصب  سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے