(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کا افتتاح کرنے کےلئے پہنچ گئیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ موڑ اوورہیڈ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران تباہ ہونے والے شاہدرہ میٹرو بس ٹرمینل کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے وزیراعلیٰ کو پروجیکٹ کے بارے میں بریفگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ میٹرو بس ٹرمینل 432 ملین کی لاگت سے بنایا گیا، شاہدرہ بس ٹرمینل سے روازنہ 25 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید خان سمیت دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اراکین عظمیٰ بخاری، بلال اکبر خان ،ذیشان ملک ، ارکان اسمبلی ملک ریاض، سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ بھی موجود تھے۔