پنجاب گورنمنٹ
کے پی حکومت قیدی نمبر804 کو روئے یا 'نک دا کوکا' سنے، افاقہ ہو گا: عظمیٰ بخاری
05 May 2024
05 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ 10سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں، ان کے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت زار پہ رونا آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو یہ فکر ہے کہ مریم نواز نے پہنا کیا ہے؟وہ کام کرتی نظر کیوں آتی ہیں؟
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو احتجاج کی بجائے قیدی نمبر 804 کو رونا چاہئے، اس کے ساتھ ساتھ اگر "نک دا کوکا" یا کوئی اور گانا سن لیں تو افاقہ ہوجائے گا۔