05 May 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی، ن لیگ نے پی پی قیادت سے اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا میں گورنر مقرر کیا گیا تھا۔