(لاہور نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 میں اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور کارکنان کے مسائل سنے۔
رہنما مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ نےکارکنان کےمسائل کےحل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں وعدہ کیاتھا منتخب ہو کربھی حلقے کی عوام کےدرمیان رہوں گا، میرا حلقہ میرا گھر ہے اور کارکنان خاندان کےفرد کی طرح ہیں، آج بھی نہ صرف حلقہ میں موجود ہوں بلکہ کارکنان کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کروا رہا ہوں۔
اس موقع پر لیگی رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال، ایم پی اےمیاں عمران جاوید اور بی بی وڈیری نے عطاء تارڑ سے افضل حسین تارڑ کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ دعاگوہیں مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام ملے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افضل حسین تارڑ مرحوم ہمارے خاندان کے بڑے اور نہایت شفیق انسان تھے، افضل حسین تارڑ مرحوم کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔