اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کا گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) قائد ن لیگ نواز شریف نے گندم بحران پیدا کرنے والوں کو نشانے پر رکھ لیا، ملک میں گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک ہوئے، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے گندم کی خریداری کے معاملے پر بریفنگ دی اور کہا کہ گندم کے بحران کی ذمہ داری بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو 6 مئی کو لاہور طلب کر لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 6 مئی کو گندم سکینڈل پر رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔

حقائق سامنے آنے پر پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کرے گی، کسانوں سے گندم کیسے خریدیں؟ اس حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق کسانوں کو 500 ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے، نوازشریف نے کسانوں کو کسان کارڈ جلد سے جلد دینے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمدپہلے اور منظوری بعد میں دئیے جانے کی بھی گونج سنائی دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گندم لانے والا بحری جہاز 25 روز کے بجائے 7 روز میں پاکستان پہنچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے