اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے: صوبائی وزیر صنعت

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و رہنما مسلم لیگ ق چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ یکم مئی قوموں کی ترقی کیلئے محنت کشوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یکم مئی کا دن اپنے حقوق کے لئے جانیں قربان کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، کسی بھی ملک اورقوم کی ترقی میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے، مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں، مزدوروں کی بدولت ہی معیشت اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے صدیوں پہلے مزدور کے حقوق سے متعلق جامع اصول طے کردیئے تھے، محنت کش کو اللہ تعالیٰ کا دوست قرار دیا گیا ہے، ہمیں بھی مزدور کے ساتھ دوستی کا رشتہ مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، مزدوروں کی فلاح کے لئے تاریخ ساز اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے