01 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ روٹی 20 روپے سے 16 روپے کی ہوگئی ہے، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایسی پالیسی بنائیں گے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو ریلیف دیں گے، چھوٹے کسانوں کو پیسے بھی دیں گے اور گندم بھی خریدیں گے۔
بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ دو دن کے اندر آجائے گی، رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا۔