اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مزدور صنعت وحرفت کے ستارے اور حقیقی ہیرو ہیں: مریم نواز

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عالمی یوم مزدور پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا تھا کہ عالمی یوم مزدور پر دنیا بھرکے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہوں، محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو سلام ، دینِ اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ اور محنت کش کی عزت کا شعور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  محنت کرکے خاندان کا سہارا بننے والی کارکن خواتین کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،محنت کشوں کے حقوق کے شعور کی بیداری پر شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، مزدور صنعت وحرفت کے ستارے ہیں اور ہر محنت کش ،ہر مزدور ہر کارکن حقیقی ہیرو ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مزدور کاعزم وحوصلہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے ،دنیا کی ہر عمارت ، ہر پل، ہر شاہراہ اور ہر پراجیکٹ میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے  ،ہم محنت کشوں کے حقوق کے احترام کا عہدکرتے ہیں، حکومت مزدوروں کامعیار زندگی بلند کرنے اور ان کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت، تحفظ اور احترام یقینی بنانا ہوگا،آئیے مزدوروں اور محنت کشوں کے احترام کے کلچر کو فروغ دیں، ایک ایسا معاشرہ بنانے کی کوشش کریں جہاں ہر محنت کش کی قدر ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے