اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے سکواڈ کا اعلان

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک سال بعد کہنی کی انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جوز بٹلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گزشتہ ایڈیشن میں انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

انگلینڈ کا سکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ سٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلش ٹیم کا یہی سکواڈ پاکستان کیخلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں حصہ لے گا، جسکا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے 25 مئی تک ٹیمیں اپنے سکواڈز میں ردوبدل کرسکتی ہیں بعدازاں ٹیموں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اجازت درکار ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے