اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: باسط علی کے سکواڈ سے محمد عامر باہر

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ سے 4 سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے محمد عامر کو سکواڈ سے باہر کردیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنا ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ شیئر کیا، جس میں انہوں نے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں نوجوان محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو شامل کیا۔

اس سے قبل سابق کرکٹرز وقار یونس، سلمان بٹ اور بازید خان نے اپنے سکواڈز کا اعلان کیا تھا۔ تینوں سابق کرکٹرز نے عامر جمال اور اسپن ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں اسامہ میر اور ابرار کو شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں محمد عامر  4 میچوں میں محض 3 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔

باسط علی کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان/عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی/عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سابق کرکٹر نے ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو شامل کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے