اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 275.00 زندہ مرغی
  • 399.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.33 قیمت فروخت : 183.66
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.03 قیمت فروخت : 203.39
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.59 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243400 دس گرام : 208700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223115 دس گرام : 191307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2937 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم کی اہلیہ سمیت شرکت ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی پرفارم کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

یحییٰ شاٹس نامی فوٹوگرافر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ کی چند تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں بتایا کہ یہ تصاویر اننت امبانی اور رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں۔

عاطف اسلم کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوٹوگرافر نے اپنی پوسٹ سے یہ تفصیلات ڈیلیٹ کردیں۔

 عاطف اسلم نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ سارہ بھروانہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ یہ رات کبھی نہیں بُھلائی جاسکتی۔عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں لندن بھی لکھا جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ تصاویر اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں لیکن گلوکار نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا سے شادی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے