اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وزارت خوراک کا کہنا تھا کہ لاہور شوگر ملز مالکان نے برآمد کی اجازت ملنے کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی کرا دی، حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی، ذرائع کے مطابق  برآمد کی اجازت سے متعلق سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر برآمد کی سمری منظور ہوئی تو چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے، متعلقہ اداروں نے پیشگی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے چینی مہنگی کرنے کے عندیہ کے بعد چینی برآمد کی سمری کو فی الحال روک دیا گیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے