اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.51 قیمت فروخت : 300.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.46 قیمت فروخت : 349.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.72 قیمت فروخت : 183.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.94 قیمت فروخت : 203.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.94 قیمت فروخت : 905.57
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2768 دس گرام : 2376
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بیرسٹر سیف زبان سنبھالیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے: عظمیٰ بخاری

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف اپنی زبان کو سنبھالیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر صاحب کا حلیہ ،زبان اور حرکتیں کے پی کے کی حکومت کی ٹک ٹاکرز، بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں، بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کی حکومت بنی گالہ اور اڈیالہ سے چل رہی ہے، انہیں مریم نواز کے طرز حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟، مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں، انہیں اصل تکلیف یہی ہو رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کئے گئے ہیں، پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیا نہیں، ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فوراً مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو چاہئے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں، مریم نواز پنجاب کے تمام طبقات کے لئے بلا تفریق اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے