اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.51 قیمت فروخت : 300.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.46 قیمت فروخت : 349.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.72 قیمت فروخت : 183.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.94 قیمت فروخت : 203.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.94 قیمت فروخت : 905.57
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2768 دس گرام : 2376
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ریکارڈ

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہورنیوز) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا، خشک دودھ 390 گرام 10 روپے 39 پیسے مہنگا، برانڈڈ  ویجیٹیبل گھی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دال ماش فی کلو چار روپے اور چینی فی کلو 87 پیسے مہنگی ہوئی، گڑ فی کلو 1 روپے 21 پیسے اور دال مونگ کی قیمتوں میں 52 پیسے اضافہ ہوا ، بکرے کا گوشت 9 روپے 40 پیسے فی کلو اور بیف 3 روپے 26 پیسے مہنگا فروخت ہواجبکہ دال مسور کی فی کلو قیمت 20 پیسے بڑھی۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے ،پیاز کی فی کلو قیمت میں 29 روپے ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے تک کمی آئی، 20 کلو آٹے کی قیمت میں 114 روپے، انڈے کی فی درجن قیمت میں 11 روپے تک کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ گھریلو سلنڈر 134 روپے 83 پیسے سستا ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے