اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے تربیتی سیشن کا آغاز

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس سروس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،ڈی جی ریسکیو سروسز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے  ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی، دوردراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی، انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں،تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیا ہو گی، ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے