اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئیں ملکر ملکی مسائل حل کریں: اسحاق ڈار کی اپوزیشن کو پیشکش

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر ایوان کا تقدس بحال کریں اور ملکی مسائل حل کریں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ میں جو باتیں کیں وہ تین چار سال پہلے کرتے تو بہتر ہوتا، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ ہونے پر دکھ ہے، لیکن سوال یہ ہے وہاں الیکشن کیوں نہیں ہوئے؟ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

قائد ایوان نے مزید کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، ہم نگران حکومت کا حصہ نہیں بنے، پی ڈی ایم حکومت نے الیکشن کے لئے گرانٹ دی، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھننے کا دکھ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ دوبارہ الیکشن کروائیں تو کیوں قانون کے مطابق نہیں کروائے؟ مجھے یاد ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک ممبر پارلیمنٹ پر جعلی ہیروئن کا مقدمہ کروا کر ہتھکڑیاں لگوائی گئیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نو مئی کو آپ نے کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کیوں کروایا؟ یہ آپ سے بلنڈر ہوا ہے، اگر آپ سچے ہیں تو عدالت کو مطمئن کریں اور بے گناہی ثابت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے