اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین ہر پِچ پر آؤٹ کرنا چاہتا ہے، وہ عامر سے بہت کچھ سیکھ لے گا: شاہد آفریدی

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی محمد عامر سے بہت کچھ سیکھ لے گا، شاہین سمجھتا ہے ہر قسم کی پچ پر آؤٹ کرنا ہے۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں انہوں نے دیگر سابق کرکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ہے، وہ شاہین کو اس لیے نہیں سمجھا پاتے کہ وہ بھی آفریدی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں محمد عامر کے آنے سے شاہین شاہ آفریدی کو بہت سپورٹ مل جائے گی کیونکہ عامر تجربہ کار ہے اور ہر قسم کی صورتحال میں عامر کو بال کرنا آتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ اس عمر میں بھی چھکے مارنے کے لیے حاضر ہیں، ہماری نمبر ون باؤلنگ ہے، زبردست سٹرینتھ ہے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم ڈیڈ پچز کیوں بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ایشین کمیونٹی بہت زیادہ ہے جہاں پر کمیونٹی ہوگی وہاں پر کرکٹ خود بخود آجائے گی۔

اس موقع پر سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ مینجمنٹ سمیت ٹیم ایک پیج پر ہو تو اللہ کی مدد آتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے