اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک کیویز ٹی 20 سیریز: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی 20 میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا۔

چیف ٹریفک  آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا،ٹیم کی موومنٹ کے دوران مخصوص سڑکوں  کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز کو ہٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ متعلقہ راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے  3ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،140 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، قذافی سٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس ،متبادل راستوں پر ایک ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کی سہولت اور سٹیڈیم تک باآسانی رسائی کیلئے 3 پارکنگ سٹینڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ براستہ فیروز پور روڈ گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ میں پارکنگ کرسکیں گے،شہری براستہ سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے،شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے