اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ناقص کارکردگی: قومی ویمن ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل، نئی تشکیل

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، نئی کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مارینہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لیے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کے لیے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے