اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فارم 48،47 اور49 جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ن لیگ کے اظہر قیوم کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

تحریری حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ فارم 47، 48 اور 49 جاری ہونے کے بعد دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی، انتخابی عمل یا الیکشن پروسیس کے دوران ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن قانونی اثر نہیں رکھتا، عدالت دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے، دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے چوہدری بلال اعجاز کی درخواست پر تحریری فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے مخالف امیدوار اظہر قیوم کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار نے ایک لاکھ 17 ہزار سات سو 17 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے