اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی جی بیت المال کی اولڈ ایج ایمپلائز کی تنخواہیں دو مئی تک ادا کرنی کی یقین دہانی

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) ڈی جی بیت المال نے دو مئی تک اولڈ ایج ایمپلائز کی تنخواہیں ادا کرنی کی یقین دہانی کروا دی۔

اولڈ ایج ایمپلائز کو تنخواہیں نہ ملنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈائریکٹر جنرل بیت المال پنجاب آمنہ منیر عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملازمین کو تنخواہوں کیلئے دھکے کھانا پڑ رہے ہیں، چار ماہ سے ان کی تنخواہ کیوں رکی ہوئی ہے؟ ڈی جی بیت المال نے کہا کہ مجھے اس معاملے کے بارے میں تاخیر سے علم ہوا،  2 مئی تک تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔  

جسٹس انوار حسین نے ڈی جی بیت المال سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ یا آپ کے کسی نمائندے کو دوبارہ طلب نہیں کرنا پڑے گا۔

عدالت نے ڈی جی بیت المال کی یقین دہانی پر کیس پر مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے