اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو افسران کیلئے بجلی چوروں کو قابو کرنا چیلنج بن گیا

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) لیسکو افسران کیلئے بجلی چوروں کو قابو کرنا چیلنج بن گیا، روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں بھی سود مند ثابت نہ ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق لیسکو فیلڈ عملے کو بااثر بجلی چوروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، بجلی چوری کے ہوشربا اعدادوشمار نے ایف آئی اے کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا، لاہور جیسے بڑے شہر میں کئی نو گو ایریاز ہیں، سیاسی مداخلت اور الگ فورس نہ ہونا بھی بڑی وجہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں روزانہ 200 سے 400 بجلی چور پکڑے جانے لگے، ایف آئی اے، پولیس اور لیسکو کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر لیسکو نے 264 مقامات سے بجلی چوری پکڑی، 110 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے، لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کے 218 روز میں 73 ہزار 997 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 71 ہزار 279 ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے، 29 ہزار 969 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

اتنے بڑے پیمانے پر کارروائی کے باوجود بجلی چوری نہیں رک سکی، جو لمحہ فکریہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے