(لاہور نیوز) لاہور میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کے منہ کھول دیئے گئے، قومی اور صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کام ہونگے۔
چھ سال کے طویل عرصے کے بعد لاہور کے مکمل بحالی پلان کی تیاری کر لی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا 22 ارب روپے کی لاگت سے بحالی پلان اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، قومی حلقوں کے لئے 10 ارب کے فنڈز پنجاب حکومت جاری کرے گی، 12 ارب کی لاگت سے صوبائی حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون تیار کئے جا رہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کو 3 ماہ میں سکیمیں مکمل کرانے کا ٹاسک مل گیا، صوبائی حلقوں، پی پی 174 میں 6 ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون تیار، پی پی 145 میں 18 ترقیاتی سکیمیں رکھی گئیں، پی پی 147 کے لئے 12 ترقیاتی سکیموں کے فنڈز رکھے گئے، اسی طرح دیگر صوبائی حلقوں کے پی سی ون بھی تیار ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے تمام پی سی ون نیسپاک کو جانچ پڑتال کیلئے جمع کرائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور بحالی پلان مسائل کم کرنے میں اہم قدم ہے۔