24 Apr 2024
(لاہور نیوز) بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ دہشتگرد خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہو رہے ہیں، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔