اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر کو قیادت سے ہٹانے اور پھر دوبارہ لانے کا فیصلہ آئیڈیل نہیں: اظہر علی

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بابراعظم کو کپتانی میں کوئی مسائل نہیں، ان کو قیادت سے ہٹانے اور پھر دوبارہ لانے کا فیصلہ بھی آئیڈیل نہیں قرار دیا جا سکتا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم کی بطور بیٹر کارکردگی اچھی رہی،قیادت کے دوران بھی ان کی بیٹنگ میں تسلسل رہا، اگر وہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے تو کوئی مسئلہ نہیں، دیگر کئی کپتانوں کی بھی میگا ایونٹ میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی میں کوئی مسائل نہیں، قیادت کے معاملے میں جو کچھ بھی ہوا اچھا نہیں تھا،ان کو ہٹانے اور پھر دوبارہ لانے کا فیصلہ آئیڈیل نہیں قرار دیا جا سکتا،امید ہے کہ اب انہیں ٹیم سپورٹ کرے گی اور ایک دوسرے کیلئے تلخیاں نہیں ہوں گی۔

اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سلیکشن کا معیار پی ایس ایل ہرگز نہیں ہونا چاہیے، ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو آگے آنے کا زیادہ موقع ملنا چاہیے، پی ایس ایل سے صرف ایک فارمیٹ کیلئے وقتی طور پر تو ٹیلنٹ مل سکتا ہے لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کوالٹی پلیئرز نہیں مل پائیں گے، عثمان خان کو پی ایس ایل کی پرفارمنس پر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی ٹیم میں جگہ مل گئی لیکن اگر وہ زیادہ کامیاب نہیں ہوتے تو مستقبل کیا ہوگا؟

97 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے سابق کپتان نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل نہ ہونے پر کہا کہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ مجھے اس سنگ میل سے محروم کیا گیا، مزید 3 ٹیسٹ کھیلنے کا موقع دیا جا سکتا تھا، مجھے کپتانی سے ہٹانے کا وقت بھی درست نہیں تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے