23 Apr 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سکریپ کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔
آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع سکریپ کے گودام میں پیش آیا جہاں گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے دور تک دکھائی دیئے۔
آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں 7 گاڑیوں نے حصہ لیا، عملے نے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔