اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی عوامی اعتماد کا ثبوت ہے: مریم نواز

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی  کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے  ،باشعور عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھر پور شعور رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  عوام جان چکے ہیں  ان کی ترقی کیلئے نوازشریف کی قیادت ضروری ہے ،قوم کی ترقی اورعوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا شعارہے، پنجاب کوآگے لیکر جائیں گے،ترقی کا سفرہر روز تیز تر ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام نے شفاف انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اعتماد سے نوازا، ہم کام کریں گے، کرتے رہیں گے اور ہمارا کام بولے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ پولیس اوردیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے