اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ضمنی الیکشن: کمشنر لاہور کے پولنگ سٹیشنز کے دورے، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کمشنر لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آر او آفس اور مختلف پولنگ سٹیشنز کے  دورے کئے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور نے یو ای ٹی میں قائم آر او آفس کا بھی دورہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا، محمد علی رندھاوا نے پولنگ سامان کی ترسیل کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے بھی مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا، آر او دفاتر اور پولنگ سٹیشنز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر گرینڈ فلیگ مارچ بھی کیا، فلیگ مارچ شاہدرہ، یادگار، ریلوے سٹیشن، گڑھی شاہو، شالیمار، مغل پورہ، اچھرہ، فیروزپور روڈ سے ہوتا ہوا کاہنہ میں اختتام پذیر ہوا۔

ڈولفن سکواڈ کی 20 سے زائد ٹیموں سمیت ایلیٹ ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے