پنجاب گورنمنٹ
جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا، عوام نے ضمنی الیکشن میں سچ کا ساتھ دیا: عطا تارڑ
22 Apr 2024
22 Apr 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے والوں نے ضمنی الیکشن میں سچ کا ساتھ دیا، جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات کےابتدائی نتائج کے مطابق عوام نےایک بار پھر (ن) لیگ پراعتماد کا اظہارکیا، ہر نشست پر مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، حکومت معاشی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اصلاحات سےعوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، معاشی اصلاحات سےمہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔