اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

65 سال عمر کی حد ختم، 20 لاکھ تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس سے ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے لئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کے لئے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کر دی گئی ہے، سپیشل پروفیشنل پے سکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لئے عمر کی بالائی حد نہیں ہو گی، اب 65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے عمر کی حد میں ترامیم تجویز کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں، وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ترامیم کے ذریعے باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے