اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضمنی انتخابات: نتائج میں ردوبدل کیلئے انٹرنیٹ بند کیا گیا: سلمان اکرم راجہ

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف و سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج پھر انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے تاکہ الیکشن رزلٹ میں رودوبدل کیا جا سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم آئین و قانون اور ملک کے تحفظ کے لئے لڑتے رہیں گے، ہمارا قوم کے ساتھ معاہدہ ہے ہم حق سچ کے لیے لڑیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ آج پھر انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے تاکہ الیکشن رزلٹ میں رودوبدل کیا جا سکے،  دھاندلی پولنگ کے دوران نہیں  پولنگ ختم ہونے کے بعد کی جاتی ہے، جو بھی صوتحال ہو گی عوام کے سامنے رکھیں گے،ہمارا لیڈر جیل میں موجود ہے لیکن عوام اس کے ساتھ ہے۔

ادھر این اے 119 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے،  پولیس ہمارے ووٹرز کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، ہمارے ووٹرز کو 9 مئی کے کیسز کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سنگھ پورہ پولنگ اسٹیشن سے میرے دو پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شہزاد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ میرے ووٹ والے ڈبے تبدیل کیے گئے ہیں، سرکاری وزرا کمپین کر رہے ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے