20 Apr 2024
(لاہورنیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے جی او آر لاہور میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا، خط میں لکھا گیا جی او آر لاہور میں تعمیر کی گئی دیواروں اور بلڈنگ رولز سے متعلق جواب دیا جائے، 15 سے 19 اپریل تک چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں مقدمات سنے۔
خط میں مزید لکھا گیا لاہور میں جی او آر میں چیف جسٹس نے ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا، جی او آر لاہور کی حالت دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے، سکیورٹی چیک کے باوجود جی او آر کے اندر دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
خط میں لکھا گیا سکیورٹی گارڈز کیلئے جی او آر کے گرین ایریا میں کمرے بنا دیئے گئے ہیں، کیا عوامی پیسہ لگا کر غیر ضروری دیواریں تعمیر کرنا مناسب ہے، عوامی پیسے کے ضیاع پر چیف جسٹس پاکستان کو تشویش ہوئی۔