اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم میں کم بیک پر لگ رہا جیسے ڈیبیو کر رہا ہوں: محمد عامر

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) چار سال بعد ریٹائرمنٹ واپس لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کم بیک پر لگ رہا کہ جیسے یہ میری ڈیبیو سیریز ہو۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک سے کھیلنے کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے ،جب سینے پر ستارہ سجتا ہے تو وہ مختلف احساس ہوتا ہے۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے اور یہ سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکی ہے، اب لائن کراس کرنا ہے۔

اس کے علاہ محمد عامر کا کہنا تھا کہ میرا فٹنس لیول آج پہلے سے کافی بہتر ہے، میں آج خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کرتا ہوں،جب تک آپ فٹ نہیں ہوتے آپ گراؤنڈ میں کچھ نہیں کرسکتے، فٹنس کے بغیر اسکل کا کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم 4 سال بعد گزشتہ ماہ انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لی جس کے بعد عامر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا، دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے