اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج ہو گا

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(لاہور نیوز) پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ صرف 2 گیندوں تک ہی محدود رہا اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا تاہم ایک روز کے وقفے کے بعد دوسرا میچ آج راولپنڈی میں ہو گا۔

دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، گزشتہ روز بھی راولپنڈی میں خراب موسم کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے بھی آرام کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث 5،5 اوورز کیلئے محدود کر دیا گیا جبکہ پہلی اننگز میں صرف دو گیندوں کا کھیل ہو سکا تھا، شاہین آفریدی نے دو گیندوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم روبنسن کی وکٹ حاصل کی جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے