اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کا پھر سے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ،پنڈی سٹیڈیم میں بارش کی آڑ میں چیمپئز ٹرافی کی میزبانی پر وار

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، جس کے باعث محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا۔شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہونے آئے تھے تاہم اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے بھیگ گئے جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کردیا ہے کہ ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے چیمپیئنز ٹرافی ہوسٹ کرے گا؟

واضح رہے کہ سال 2025 میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔قبل ازیں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی کی میزبانی میں ہونے والے چیمپئنزٹرافی 2025 کے ایونٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے گریز کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے