اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف شاہینوں کا پہلا میچ، عماد وسیم کو شامل نہ کرنے پر سابق کرکٹرز سیخ پا

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آل راؤنڈر عماد وسیم کو باہر بیٹھانے پر سابق کرکٹرز نے کپتان بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوا، جہاں محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا تھا، تاہم پلئینگ الیون میں عماد وسیم  کی  بجائے شاداب خان کو موقع دیئے جانے پر سابق کرکٹرز نے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان پر تنقید کے نشتر چلائے۔

سابق کرکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ شاداب خان کی جگہ عماد کو منتخب کیا جانا چاہیے تھا، اتنا شور مچا کر محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں لایا گیا تو انہیں موقع دیں تاکہ اپنی فارم بحال کرسکیں۔اسی طرح سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر محسن خان نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر کو میگا ایونٹس سے قبل زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے