اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات نے بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آمد کی نوید سنا دی

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے 23 اپریل سے بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آمد کی نوید سنا دی۔

یوں تو ماہ اپریل کے دوران معمولی طور پر ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ دیکھنے میں آتا رہتا ہے لیکن اِس مرتبہ صورت حال کافی مختلف نظر آ رہی ہے، ماہ اپریل کے آغاز سے ہی بارشیں برسانے والے سسٹمز کی آمد کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، اِس وقت بھی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موجود ایک سسٹم کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش برسانے کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ نظام 21 اپریل تک قیام کرے گا اور اِس کی رخصتی کے بعد 23 اپریل سے ایک نئے نظام کی آمد متوقع ہے، نیا نظام بھی لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں اپنے اثرات مرتب کرے گا، اِسی تناظر میں پی ڈی ایم اے کی طرف سے کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

صورت حال کے پیش نظر شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے