اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقات: سابق آئی بی چیف کا بیان بھی سامنے آ گیا

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقات کے سلسلہ میں اس وقت کے آئی بی چیف آفتاب سلطان کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

سابق آئی بی چیف کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا ریکارڈ چیک کیا، ریاست کے کسی ادارے کو حکومت سے ہٹانے کی سازش کا ثبوت موجود نہیں، حکومت کو مشورہ دیا گیا تھا کہ ٹی ایل پی سے بات چیت کی جائے، بات چیت کا مقصد یہ تھا کہ ٹی ایل پی مارچ کو ملتوی کرے۔

آفتاب سلطان نے کہا کہ سال 2017ء نومبر کا پولیس آپریشن ناکام ہونے کی وجہ واضح احکامات کا نہ ہونا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات تھے کہ مظاہرین پر آتشی اسلحہ استعمال نہ کیا جائے۔

سابق آئی بی چیف نے کہا کہ آپریشن کے ابتدا میں پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب رہی، بعد میں راولپنڈی سے مزید مظاہرین آئے اور پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے