اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اختیار میں ہوتا تو پاکستان میں اسلامی سزائیں نافذ کرتی:حریم شاہ

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرے اختیار میں ہوتا تو پاکستان میں اسلامی سزائیں نافذ کرتی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران حریم شاہ سے ان کی وائرل ویڈیو سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ  لوگ سوشل میڈیا پر میرے نام کا استعمال کرکے مشہور ہونا چاہتے ہیں۔

حریم کا کہنا تھا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں پاکستان میں اسلامی سزائیں نافذ کرتی اور کسی پاک عورت پر تہمت لگانے والوں کو کوڑے پڑواتی کیونکہ کسی پاک عورت پر تہمت لگانا بہت سخت گناہ ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بنایا جاتا ہے، اگر اتنی بات فلسطین کے لیے کی جائے تو سب کو ثواب ملے گا، فلسطین تباہ ہوگیا ہے، پاکستان کے حالات بھی خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ہم مسلمان ہوکر ویڈیوز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس میری ذاتی ویڈیوز ہوتیں تو اب تک منظرِ عام پر آجانی چاہیے تھیں، لوگ صرف گھٹیا شہرت کے لیے میرا نام استعمال کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ رہی تھیں، کہا جارہا تھا کہ حریم شاہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے جارہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے