اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکاراؤں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اپنی زندگی داؤ پر مت لگائیں: مشی خان

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کی سکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر ہوکر زہریلی کریمیں استعمال نہ کریں اور اپنی زندگی کو داؤ پر مت لگائیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب لوگ ہی فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حقیقت سے نظریں چرائیں۔

انہوں نے کہا کہ سکرین پر نظر آنے والی اداکاراؤں کی خوبصورتی کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہوکر زہریلی کریموں کا استعمال کرکے اپنی زندگی کو داؤ پر مت لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کینسر جیسے جان لیوا مرض میں بھی مبتلا ہوسکتی ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ اللہ نے آپ کو جیسا بھی بنایا ہے اس پر شکر ادا کریں اور خوش رہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں جتنے بھی لوگ ہیں ان کی اچھی تصاویر، اچھے میک اپ، لائٹنگ اور فلٹرز کا نتیجہ ہیں ورنہ ہم سب اداکار بھی باقی لوگوں کی طرح ہی نظر آتے ہیں اور ہماری جلد بھی بالکل عام لوگوں جیسی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداکاراؤں کو بھی آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنا، ایکنی اور چھائیوں جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے