اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوال سعید خاموش رہتیں، ہوسکتا ہے شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں: ابرارالحق

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مایہ ناز گلوکار ابرارالحق کا کہنا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو آل راؤنڈر شعیب ملک سے متعلق خاموش رہنا چاہیے تھا کیونکہ ہوسکتا ہے شعیب تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔

سوشل میڈیا پر ابرار الحق کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے میزبان کی جانب سے نوال سعید سمیت مختلف اداکاراؤں کے بارے میں پوچھا گیا اور رائے دینے کا کہا گیا۔

گلوکار سے میزبان نے مہوش حیات، ماہرہ خان اور صبا قمر سے متعلق پوچھا جس پر ابرار الحق نے کہا کہ مہوش حیات کے اندر جوش ہے، انہیں زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہئیں اور ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے۔

صبا قمر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہے تو وہ صبا قمر ہے۔

نوال سعید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے، وہ کون ہیں؟

میزبان نے بتایا کہ حال ہی میں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹر انہیں میسجز کرتے ہیں جس پر سکینڈل بھی بنا تھا۔

ابرارالحق نے اس پر کہا کہ نوال سعید کو شعیب ملک کے پیغامات کی بات پر پردہ ڈالنا چاہیے تھا، خدا نے بھی پردے ڈالنے کی بات کہی ہے۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے ابرارالحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے