اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کاہر 5 میں ایک بالغ شخص کے جگر کی چربی سے متعلق بیماری مبتلا ہونے کا انکشاف

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر5 میں سے ایک بالغ فرد ِجگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے جسےفیٹی لیور ڈیزیزکہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جگر کی چربی بنیادی طور پر شراب اور موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ عام طور پر 40 سے 60 کی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم حال ہی میں 24 سال کے 40 ہزار نوعمر افراد کا مطالعہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ہر 5 میں سے ایک اس بیماری میں مبتلا ہے۔

محققین نے پراجیکٹ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا جس میں 1991 سے 1992 کے درمیان پیدا ہونے والے ہزاروں بچوں کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج میں پایا گیا کہ شراب نوشی اور موٹاپا جب ایک ساتھ موجود ہوں تو یہ جگر کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ جگر سے متعلق اموات میں تیزی سے اضافے کا بھی سبب ہے۔

محققین نے یہ بھی پایا کہ 17 سال کی عمر میں 40 شرکامیں سے ایک کو فیٹی لیور بیماری تھی جبکہ 24 سال کی عمر تک ہر پانچ میں سے ایک نوجوان اس بیماری میں مبتلا تھا۔علاوہ ا زیں ہر 40 میں سے ایک اس بیماری کی تشویش ناک حالت میں مبتلا تھا۔

محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ نوجوان لوگوں میں فیٹی لیور کی بیماری سے نمٹنے کے لیے شراب اور موٹاپے سے متعلق نقصانات کو کم کیا جانا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے اہداف مقرر کرکے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے